پیپلزپرٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 8نومبر کو مظفرگڑھ آئینگے، نوابزادہ افتخاراحمد خان

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:14

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلزپرٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 8نومبر کو مظفرگڑھ آئینگے۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکرٹری اطلاعات، ایم این اے نوابزادہ افتخاراحمد خان نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری مظفرگڑھ میں عظیم الشان جلسہ عام سے بھی 8نومبر بروز جمعہ خطاب کرینگے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تاریخی استقبال کے لیے ڈیرہ غازیخان ڈویڑن بھر کے جیالوں اور کارکنوں نے تیاریاں شروع کردی ہے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں