مظفرگڑھ،بدنام زمانہ شراب فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، تین شراب فروش گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد

جمعہ 22 مئی 2020 18:59

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) ایس ایچ او سنانواں منیراحمد چانڈیہ کی بدنام زمانہ شراب فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، تین شراب فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سنانواں منیراحمد چانڈیہ نے شاہد عباس سیکورٹی ڈیوٹی تھانہ سنانواں کی نشاندہی پر پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین بدنام زمانہ شراب فروشوں محمد سلیم، محمد عمران اور محمد عرفان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے مختلف علاقوں سے 450 لٹر دیسی شراب برآمد کر لی گئی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں