ضلع مظفرگڑھ میں 2 نئے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سینٹرز کے قیام کی منظوری

جمعرات 2 جولائی 2020 15:59

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی نے ضلع مظفرگڑھ میں 2 نئے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سینٹرز کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب احمد علی خان دریشک نے ضلع مظفرگڑھ کے سنانواں اور سیت پور کے علاقوں میں نئے لینڈریکارڈ سینٹرز کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، سنانواں میں نئے لینڈ ریکارڈ سینٹرز کے قیام سے کوٹ ادو کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سینٹر اور سیت پور میں نئے ریکارڈ سینٹر کے قیام سے علی پور لینڈ ریکارڈ سینٹر پر بوجھ کم ہو جائے گا اور سنانواں اور سیت پور کے عوام کو بھی دوردراز جانے سے چھٹکارہ مل جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور کوٹ ادو اور علی پور کے اسسٹنٹ کمشنر نئے لینڈ ریکارڈ سینٹرز قائم کرنے کیلئے جگہ کا انتخاب کریں گے۔ چئیرمین پی ایل آراے احمد علی خان دریشک نے ڈیرہ غازیخان کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 11 نئے سنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جن میں ضلع مظفرگڑھ کے سنانواں اور سیت پور سینٹرز کے علاوہ عمر کوٹ، داجل، حاجی پور، محمد پور، کوٹ مٹھن، کوٹ چھٹہ، شادن لنڈ، فاضل پور اور ٹرائیبل ایریا تونسہ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں