ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر مخدوم غلام قاسم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 17:38

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ایکسائز ریکوری میں پنجاب بھر میں ٹاپ کرنے پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر مظفرگڑھ مخدوم غلام قاسم کے اعزاز میں انجمن تاجران مظفرگڑھ نے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ایکسائز انسپکٹر مطلوب شیخ،ایکسائز انسپکٹر اختر حسین قریشی،ایکسائز انسپکٹر مزمل اسماعیل،ریکوری سٹاف اور اہلکاروں کا تاجر برادری نے پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران کے سرپرست اعلی ملک جاوید اختر،صدر سید امیر حسن شاہ،جنرل سیکرٹری شیخ عامر سلیم،ملک عابد ملانہ،سید شاہد احمد شیشے والے سمیت دیگر تاجران نے ایکسائز دفتر کی شاندار کارکردگی کو مظفرگڑھ کے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔تاجر راہنماؤں کا کہنا تھا کہ ای ٹی او مخدوم غلام قاسم کی انتھک محنت کی وجہ سے اور تمام طبقات کیساتھ انکے روابط کی بدولت ایکسائز مظفرگڑھ یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

والہانہ پذیرائی کرنے پر ای ٹی او مخدوم غلام قاسم نے تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس،پروفیشنل ٹیکس کی ریکوری میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن تاجران کے تعاون کی بدولت ہوئی ہے،آئندہ بھی باہمی تعاون کا یہ سلسلہ جذبہ حب الوطنی کے تحت جاری رہے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں