مظفرگڑھ کی عوام کیلے خوشخبری، ڈپٹی کمشنر نے شہر سے ترکی ہسپتال تک فری بس سروس چلانے کا اعلان کردیا

جمعرات 16 جون 2022 14:31

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2022ء) مظفرگڑھ کی عوام کیلے خوشخبری، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی عنان قمر نے شہر سے ترکی ہسپتال تک فری بس سروس چلانے کا اعلان کردیا ۔ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے اسسٹنٹ کمشنر جمیل حیدر شاہ اور چیف آفیسر ضلع کونسل رانا محبوب عالم کے ہمراہ ترکی ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے باہر خوبصورت پلانٹیشن،گرین لان، گرین بیلٹس، پارکنگ ایریا اسٹیبلش کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران جھنگ روڈ کے صدر ملک عابد ملانہ، جنرل سیکرٹری ناص جمال،شبیر ساغر سابق میونسپل کونسلر،عبدالغفار قریشی سابق میونسپل کونسلر،سہیل عدنان،ملک مجاہد،عمران خلیل قریشی،رضوان قریشی اور متعدد دیگر شہریوں نے کہا ہے کہ ترکی ہسپتال مظفرگڑھ شہر سے 5 کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ پٹرول کی قیمت میں اضافے سے رکشہ والوں نے اپنے کرائے دوگنے کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ڈپٹی کمشنر کی طرف سے فری بس سروس کا اجراء خوش آئند ہے اس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اور شہریوں کو بہت ریلیف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں