صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ، ضلعی ایڈوائزر مظفرگڑھ تنویر عباس تبسم

جمعہ 22 مارچ 2024 17:15

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ضلعی ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب تنویر عباس تبسم نے کہا ہے کہ صوبائی محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر) کی سربراہی میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کےلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں مختلف صوبائی محکموں سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ لاہور، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر صوبائی بہبود فنڈ بورڈ پنجاب، پنجاب گورنمنٹ سرونٹس بینوولنٹ فنڈ بورڈ لاہور، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ لیبر اینڈ ہیومین ریسورسز ڈیپارٹمنٹ نے 36درخواست گزار افرادکی زیر التواء 72 لاکھ کی میرج گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، الوداعی گرانٹ ادا کر دیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ محتسب پنجاب کی کوششوں سےایڈیشنل ڈائریکٹر گریوینس ریڈریسل سیل، پنجاب سوشل پروٹیکشن لاہور، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن اور پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارم پروگرام لاہور سے تعلیمی وظائف حاصل کرنے والے38سائلین کو انکے زیرالتواء16 لاکھ سےزائد روپے سے زائد کے تعلیمی وظائف ادا کر دیے گئے ۔ محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر) کے احکامات پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 38درخواست گزار افراد نےدرخواست گزاری کہ وہ تعلیمی وظائف حاصل کرنے کیلئے متعدد بار اپنے متعلقہ ادارے سے رابطہ کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہ ہے لہٰذا محتسب پنجاب سے وظائف جاری کروائے جانےکی استدعا ہے۔

اس ضمن میں محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر) نےمتعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے کہ سائلین کو جلد از جلد ان کے زیر التواء تعلیمی وظائف ادا کئے جائیں، حسب الحکم ادارہ کی جانب سے سائلین کو ان کے زیر التواء تعلیمی وظائف کی درخواستوںمیں ریلیف فراہم کر دیا گیاہے۔مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درخواست گزارافراد نے اپنی شکایات کے حل کیلئے موثر کردار کرنے پرمحتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر) خدمات کو سراہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں