ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوکا سبزی منڈی مظفر گڑھ کا دورہ

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:08

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید نے سبزی منڈی مظفر گڑھ کا دورہ کیا اور منڈی میں سبزیوں سمیت دیگر اجناس کی نیلامی کا معائنہ کیاہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری مارکیٹنگ محمد نجیب فیض ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالرازق اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی مظفر شاہ تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبزی منڈی میں روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کی نیلامی کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے سبزیوں کے نرخ میں کمی واقع ہوئی ہے۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں