مظفر گڑھ ،گراں فروشی ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ پر 11 دکاندارگرفتار ، ایک لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ

منگل 26 مارچ 2024 13:13

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) مظفر گڑھ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 5148 دکانوں کو چیک کیا اور گراں فروشی ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ پر 11 دکانداروں کوگرفتار کر کے ایک لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں نا جائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز ضلع بھر میں گرانفروشی ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ پر 13 ایف آئی آر کا اندراج کرایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں