ریسکیو ٹیموں نے دریا میں ڈوبنے والے شخص کی لاش 3 دن بعد تلاش کر لی

پیر 22 اپریل 2024 12:47

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش کو ریسکیو ٹیموں نے 3 دن کی مسلسل تلاش کے بعد تلاش کر لیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے گدپور چوک کے قریب موضع بیٹ چین والا میں بیٹ میر ہزار تحصیل جتوئی کا رہائشی 35 سالہ مزدور محمد سجاد ولد فیض محمد گندم کی کٹائی کےلئے دریائے سندھ عبور کرکے دوسرے کنارے پر گیا تھا۔واپس آتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ڈوب کر لاپتہ ہو گیا تھا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو سرچ ٹیموں نے مسلسل تین دن کی تلاش کے بعد اس کی نعش کو تکاش کرکے پلاسٹک شیٹ اور ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کرکے لواحقین کے گھر منتقل کر دی ہے،متوفی 6 بچوں کا واحد کفیل تھا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں