وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر( ر) اعجاز احمد شاہ نے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

اتوار 5 دسمبر 2021 14:55

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر( ر) اعجاز احمد شاہ نے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔وزیراعظم عمران خان کی عوام دوست پالیسی کے تحت پی ٹی آئی حکومت ملک بھر میں یکساں ترقی کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے،عالمی اہمیت کیحامل شہرننکانہ صاحب میں بہت جلد200ایکڑپر مشتمل انڈسٹری اور زون کا قیام عمل میں لایا جارہاہے جس کے بعد علاقے میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈئیر(ر)اعجاز احمد شاہ۔ننکانہ صاحب عالمی اہمیت کے حامل شہرننکانہ صاحب میں بہت جلد200ایکڑپر مشتمل انڈسٹری اور زون کا قیام عمل میں لایا جارہاہے جس کے بعد علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،فیکٹریاں اور کارخانے لگنے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے کھیاڑے کلاں تا موڑکھنڈا بائی پاس ،چوکھیانوالہ سے کوٹ دیوان سنگھ روڈ ،موڑکھنڈا تا ہیڈبلوکی روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب زاہد پرویز وڑائچ ،ٹکٹ ہولڈر رائے اسلم کھرل سمیت علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ زاہد پرویز وڑائچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طارق علی ڈھلوں نے وفاقی وزیر انسداد منشیاب بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ کو ضلع بھر میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کھیاڑے کلاں تا موڑکھنڈا بائی پاس ،چوکھیانوالہ سے کوٹ دیوان سنگھ روڈ ،موڑکھنڈا تا ہیڈبلو کی سمیت این اے 118کی مختلف ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھا۔وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی عوام دوست پالیسی کے تحت پی ٹی آئی حکومت ملک بھر میں یکساں ترقی کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ،ضلع میں نئے کالجر،ہسپتالوں سمیت ٹراما سنٹر پر بھی کام کا آغاز ہو گیا،بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ کی عوام کے لیے اہم منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ کے اندرجمہوری طرزعمل کا مظاہر ہ کرناہے، حکومت کو عوامی مشکلات کا اندازاہ ہے،مہنگائی پر جلد قابوپالیا جائے گا، سیالکوٹ واقع پر پوری قوم افسردہ ہے ،واقع میں ملوث تمام افراد کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں