ننکانہ صاحب،گرفتاری کے ڈر سے دریائے راوی میں کودنے والے دوسرے شخص کی لاش مل گئی

ہفتہ 13 اپریل 2024 16:20

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) ننکانہ صاحب میں گزشتہ رات گرفتاری کے ڈر سے دریائے راوی میں چھلانگ لگانے والے دوسرے شخص کی لاش مل گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مخبری پر منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا تھا۔لواحقین کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد منشیات فروشی سمیت کسی بھی مقدمے میں مطلوب نہیں تھے، ایک لاش گزشتہ رات اپنی مدد آپ کے تحت دریا سے نکالی تھی۔لواحقین نے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں