صوبائی حکومت کی طرف سے آپریشنل گائڈز لائنز پر عمل درآمد کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب صاعدعزیز کی ضلعی پولیس افسران سے میٹنگ

اتوار 28 اپریل 2024 22:40

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او ) ننکانہ صاحب صاعد عزیز نےضلع بھر کے سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور ہیڈ برانچز سے میٹنگ کی ۔ ڈی پی او نے تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا، کارکردگی مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے میٹنگ کے آغاز پر وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری کردہ آپریشنل گائیڈ لائنز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی، پتنگ بازی، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ڈکیت گینگز اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کے لیے انچارج CIA سے مل کر جامع حکمت عملی تشکیل دیں اور موثر کاروائیاں عمل میں لائیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے زیر تفتیش سنگین مقدمات کے متعلق بھی اہم نقات کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او ننکانہ صاحب صاعدعزیزکا اے پی پی سے خصوصی طور پر بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ سرکل افسران اور SHOs جرائم کی روک تھام کے لیے پٹرولنگ کو مؤثر بنائیں۔ 15 کی کال پر فوری رسپانس کو مزید بہتر بنائیں۔ ایف آئی آر کا اندراج تسلی بخش اور میرٹ پر ہونا چاہیئے۔ تمام قسم کی نوعیت کے مقدمات کی تفتیش 100 فیصد منصفانہ بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی معاملات اور پینڈنگ ریفرنسز کو جلد از جلد یکسو کریں۔

امن و امان قائم رکھنے کے لیے عوام اور پولیس کے درمیان رابطہ مہم بہتر بنائیں۔ ضلع بھر میں ایس ایچ اوز تھانہ کی سطح پر جرائم پر قابو پانے کے لیے نمبرداران سے میٹنگ کریں اور رابطہ مہم بہتر بنائیں۔ 1787 کمپلین کی پیروی اور بروقت رسپانس ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے لہذا 1787 پر کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ سرکل افسران تھانہ جات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سپروائزری کو یقینی بنائیں تاکہ تھانہ کلچر میں مثالی کارکردگی ممکن بنائی جا سکے۔

ایس ایچ اوز اپنے تفتیشی افسران اور تھانوں کی نفری کو پبلک کیساتھ مناسب رویہ، حسن اخلاق اور ضابطہ اخلاق کے متعلق بریف کریں۔ تھانہ جات اور دفاتر میں کرپشن، رشوت اور ٹاوٹ مافیا کو کسی قسم برداشت نہیں کیا جائیگا۔ آئی جی پنجاب نے محکمہ کی بہتری اور فورس کو مثالی بنانے کے لیے جو گراں قدر اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں لہذا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ محکمہ کا وقار بلند بنانے کے لیے نیک نیتی، فرض شناسی اور ایمانداری سے اپنی نوکری انجام دیں اور پبلک سروس ڈلیوری کو مثالی بنائیں۔

تھانہ جات اور دفاتر میں عوام الناس کو ممکنہ سہولیات اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی جان و مال کے تحفظ اور سماجی خدمت کے جذبے کو اپنا شعار بنائیں۔ ضلعی پولیس کی مثالی کردار یقینی بنانے میں دن رات محنت کریں۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں