سانگلہ ہل 3ماہ گزر گئے پولیس مقتول حکیم اکرم کے قاتلوں کو گرفتار نہ کر سکی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:57

ننکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) سانگلہ ہل 3ماہ گزر گئے پولیس مقتول حکیم اکرم کے قاتلوں کو گرفتار نہ کر سکی مقتول کے ورثاء کا SHOتھانہ صدر کیخلاف احتجاج پولیس ملزمان سے ساز باز ہے انصاف نہ ملا تو ڈی پی او دفتر کے باہر احتجاج کرینگے۔

(جاری ہے)

مقتول حکیم اکرم کے لواحقین نے تھانہ صدر پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ تین ماہ قبل حکیم اکرم کو رات کی تاریکی میںکمرے کے اندر چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا جس کا مقدمہ تھانہ صدر سانگلہ ہل میں درج بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان سے مک مکا کر لیا اور انہیں آج تک تفتیشی آفیسر اصغر علی نے گرفتار نہیں کیا انہوں نے بتایا کہ مقتول حکیم اکرم کے قتل میں اسکی سابقہ بیوی بھی شامل ہے جسے پولیس نے حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا لواحقین نے بتایا کہ جب بھی پولیس سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جائے تو آپنی سابقہ روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے جھوٹی تسلیاں دے کر ٹرکا دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف پنجاب پولیس کلچر کی تبدیلی کے دعوے کیے جاتے ہیں اور دوسری طرف انصاف کی بجائے سائلوں اور متاثرین کو ذلیل و خوار کرنے کی روایت بھی برقرار رکھ کر تبدیلی کا نام دیا جاتا ہے متاثرین نے تھانہ صدر پولیس کیخلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اورآئی جی پنجاب سمیت ڈی پی او ننکانہ صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کروا کر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کرنیوالے مقامی پولیس افسران کیخلاف بھی نوٹس لیا جائے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں