سانگلہ ہل‘ چک123میںلین دین کے تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کر کے زمیندار کو قتل کر دیا

جمعہ 26 نومبر 2021 14:36

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) سانگلہ ہل تھانہ صدر کے علاقہ چک123میںلین دین کے تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کر کے زمیندار کو قتل کر دیا۔ملزم فرار۔پولیس نے نعش تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔تاحال ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل تھانہ صدر کے علاقہ سرانوالی چک123کے رہائشی محمد نوازعلی اور توصیف چھینہ کے درمیان لین دین کا تنازع چل رہا تھا کہ گزشتہ روز ملزم توصیف نے مقتول نواز علی کو گھر سے بلا کر اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہوگیا۔

جس کے نتیجہ میں محمد نواز علی شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔تھانہ صدر پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعدورثاء کے حوالے کر دی اور ملزم توصیف چھینہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں تاحال ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں