ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جانے لگا

پیر 17 جنوری 2022 14:38

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جانے لگا۔8070پر میسیج کرنے کے باوجود کسانوں کو کوئی رسپانس نہیں ملتا۔وزیراعظم عمران خان کا کسانوں کو ڈی اے پی کھاد کی فی بوری پر1ہزار روپیہ سبسڈی کا اعلان محض اعلان ہی رہا۔تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کسانوں کو ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی کے اعلان کے مطابق8070 پر ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی کیلئے کسانوں کی طرف سے میسج کیے جاتے ہیں مگر کسانوں کو کوئی بھی جواب واپس نہیں آتااور نہ ہی ان کیاکاؤنٹ میں وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق ڈی اے پی کھاد پر 1ہزار روپیہ فی بوری سبسڈی والے پیسے ملے ہیں کسانوں نے کہا ہے کہ لہذا حکومت کو چاہیے کہ اس فراڈ سے بہتر ہے کہ کسانوں کو واضح طور پر بتا دیا جائے کہ حکومت کی طرف سے غلطی ہوئی ہے جو کہ حکومت کی طرف سے کسانوں کو ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی کا اعلان کیا گیا تھا کسانوں نیوزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاپ سے اپیل ہے کہ ہمیں جو سبسڈی کا اعلان حکومت نے کیا تھا اس اعلان کے مطابق فوراان کے اکاؤنٹوں میں پیسے بھیجے جائیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے گزشتہ سال کسانوں کو DAP کھاد کی فی بوری کے پیچھی1ہزارروپیہ سبسڈی دینے کا اعلان کیاگیا تھا جو ابھی تک کسانوں کو نہیں ملا جس کی وجہ سے حکومت کو کسانوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہیجبکہ ڈی اے پی کھادکی فی بوری9000میں بلیک میں مل رہی ہے جو کہ حکومت پاکستان اور انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں