پشاور،سیکرٹری صحت خیبر پختونخواڈاکٹر فاروق جمیل کا خاتون ایم پی اے عائشہ بانو کے ہمراہ انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز حیات آباد کا دورہ

مختلف وارڈز، یونٹس اور آپریشن تھیٹرز کا معائنہ ،پر صفائی اور ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

جمعہ 4 جنوری 2019 23:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2019ء) سیکرٹری صحت خیبر پختونخواڈاکٹر فاروق جمیل نے جمعہ کے روز خاتون ایم پی اے عائشہ بانو کے ہمراہ انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز حیات آباد کا دورہ کیاجہاںانہوں نے مختلف وارڈز، یونٹس اور آپریشن تھیٹرز کا معائنہ کیااوروہاں پر صفائی اور ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔اس موقع پر سیکرٹری صحت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 120 بیڈز پر مشتمل اس ہسپتال میں روزانہ 500 سے 600تک مریضوں کا اوپی ڈی میں معائنہ کیاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق جمیل نے گردوں کے مریضوں کیلئی80 بیڈز اورچار اوٹیز پر مشتمل نئی عمارت کو فعال بنانے کیلئے وسائل فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور ہدایت کی کہ ہسپتال میں کڈنی کے مریضوں کو مفت علاج اور مفت ادوایات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے مشن کے مطابق تمام شعبوں کی ترقی کیلئے ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کرنے پر زور دیا۔ ایم پی اے عائشہ بانو نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں موجود مسائل کے حل کیلئے اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ایم پی اے نے کڈنی انسٹی ٹیوٹ میں نئی عمارت کیلئے مزید فنڈزاورہیومن ریسورس کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی -

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں