سانگلہ ہل میں یوٹیلٹی سٹورزپر گھی اور چینی کی مشروط فروخت

گھی اور چینی اسے ملے گی جو دوسری اشیاء کی بھی خریداری کرے گا۔ سٹورز ملازمین کے اس اقدام سے شہری پریشان

پیر 20 اپریل 2020 13:12

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2020ء) سانگلہ ہل میں یوٹیلٹی سٹورزپر گھی اور چینی کی مشروط فروخت۔ گھی اور چینی اسے ملے گی جو دوسری اشیاء کی بھی خریداری کرے گا۔ سٹورز ملازمین کے اس اقدام سے شہری پریشان ۔ حکومت کی طرف سے یوٹیلٹی سٹورز پر دیا جانے والا گھی چینی ، چاول پر ریلیف لولی پاپ ثابت ہوا ۔ شہری سخت مایوسی کا شکار۔

حکومت پاکستان کی طرف سے یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کے برعکس کام کرنے لگی۔ تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل میں یوٹیلٹی سٹورز پر خریداری کیلئے جانے والے شہریوں کو انتظامیہ کی طرف سے واضح طور پر کہا جاتا ہے کہ آپ کو گھی ، چینی اور چاول صرف اس صورت میں دیئے جائیں گے جو لوگ صابن، سرف، گرم مصالحہ جات ، دالیں، سرخ مرچ، ٹوتھ پیسٹ ، کیچپ ، ہلدی ، چائے پتی سمیت دیگر اشیاء کی خریداری کرے گا بس وہی شخص گھی ، چینی اور چاول کی خریداری کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کے اس رویہ پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے یوٹیلٹی سٹوروں پر سستی اشیاء کی فراہمی کے برعکس ملازمین کام کر رہے ہیں اور حکومت پاکستان کی طرف سے عوام کو دیا جانے والا یوٹیلٹی سٹورز پر سستی اشیاء کی خریداری پر ریلیف محض ایک خواب بن کر رہ گیا ہے جس سے شہری شدید پریشان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں