سانگلہ ہل شہر بھر میں افطاری اور سحری کے دوران سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھریلو زندگی اجیرن بنا دی

اتوار 10 مئی 2020 13:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2020ء) سانگلہ ہل شہر بھر میں افطاری اور سحری کے دوران سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھریلو زندگی اجیرن بنا دی خواتین کو سحری اور افطاری کے وقت کھانا تیار کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے محکمہ سوئی گیس کا پریشر انچارج شہزاد اکمل ایل پی جی گیس سلنڈر اور مل مالکان کی مدد سے بلا وجہ گیس بند کی لود شیڈنگ کی جاتی ہے اہل علاقہ ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق موسم کی سو فیصد تبدیلی کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا محلہ احمد آباد،گارڈن ٹاؤن،سمن آباد،اقبال پورہ،محلہ شریف پورہ،پرانا چہور ،غوث پورہ،حاجی پارک،ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر علاقوںمیںسحری اور افطاری کے وقت بلا جواز سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث کھانا تیار کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی ہونے کے باوجودعلاقہ کے سوئی گیس کے پریشر انچارج شہزاد اکمل ایل پی جی گیس سلنڈر دوکانداروں اور فیکٹری مالکان سے ساز باز ہوکر بلا وجہ صبح شام کھانے کے وقت گیس بند کر دی جاتی ہے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے علاقہ مکینوں نے چیف (RM)شیخوپورہ سمیت سوئی نادرن چیئر مین سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں