غیر متنازعہ، غلطیوں سے پاک اور سب کے لیے متفقہ ووٹر لسٹیں ترتیب دینا الیکشن کمیشن کاپختہ عزم ہے،جاوید اقبال

درست ووٹرزلسٹوں کی تیاری اہم قومی فریضہ ہے جس سے الیکشن کمیشن نہایت ذمہ داری کے ساتھ عہدہ برا ہو رہاہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:49

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن جاوید اقبال نے کہا ہے کہ غیر متنازعہ، غلطیوں سے پاک اور سب کے لیے متفقہ ووٹر لسٹیں ترتیب دینا الیکشن کمیشن کاپختہ عزم ہے،درست ووٹرزلسٹوں کی تیاری اہم قومی فریضہ ہے جس سے الیکشن کمیشن نہایت ذمہ داری کے ساتھ عہدہ برا ہو رہاہے، الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر ز کے اندراج کے لئے مقررہ مدت میں 21دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے،ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی ننکانہ میں ضلع کے سینئر میڈیا نمائندگان کو بھی مناسب نمائندگی دی جائے گی،ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے 7دسمبر کو ووٹ کاقومی دن منایا جائے گا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن جاوید اقبال نے یہ بات دورہ ننکانہ صاحب کے موقع پر دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ننکانہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد توصیف قادر، ضلعی الیکشن آفیسر وصام خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن زاہد ہما شاہ سمیت ڈاکٹر عابد علی عابد،محمد عظیم گجر،روبینہ آصف کھرل،بشیر مسیح بھٹی ،ذکیہ رانی شعبانہ نازو دیگر پر مشتمل ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ارکان اور سینئر میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن (الیکٹورل رولز)جاوید اقبال نے کہا کہ ووٹرزلسٹوں کی تیاری اہم قومی فریضہ ہے جس سے الیکشن کمیشن نہایت ذمہ داری کے ساتھ عہدہ برا ہو رہاہے اور اس قومی مہم کے حوالے سے قومی الیکشن کمیشن ہر سطح پر کام کر رہا ہے ، کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ووٹرز کے انداج کی اس مہم کی قومی و صوبائی اور علاقائی سطح پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

غلطیوں سے پاک اور ہر حوالے سے مکمل ووٹر لسٹوں کی تیاری کے لیے جاری قومی مہم میں عوامی عدم دلچسپی اہم مسئلہ ہے۔ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام شہریوں خصوصا خواتین کو جاری قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر دلچسپی لینا ہو گی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ننکانہ محمد توصیف قادر اور ممبران ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کی طرف سے عوامی آگہی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن کوتفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے شرکااجلاس کو بتایا کہ ووٹر لسٹوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے اندراج کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مقرر کردہ مدت میں 21دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔محمد توصیف قادر نے مزید بتایا کہ عوامی آگہی کے لیے 7دسمبر کو ووٹ کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنر ل قومی الیکشن کمیشن جاوید اقبال نے اس موقع پردرست ووٹرز فہرستوں کی تیاری کے لیے مقامی میڈیا کی طرف سے ادا کیے جانے والے کردار کو سراہا ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ م ثر عوامی آگہی کے لیے ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی میں ضلع ننکانہ کیسینئرمیڈیا نمائندگان کو بھی مناسب نمائندگی دی جائے گی۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں