سانگلہ ہل سترہ سال بند رہنے والے ریلوے انڈرپاس کو فنگشنل کر دیا گیا

مسلم لیگ (ن )کے ایم این اے چودھری برجیس طاہر نے سترہ سال بند رہنے والے ریلوے انڈرپاس کا افتتاح کر دیا

اتوار 26 جون 2022 12:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2022ء) سانگلہ ہل سترہ سال بند رہنے والے ریلوے انڈرپاس کو فنگشنل کر دیا گیا۔مسلم لیگ ن کے ایم این اے چودھری برجیس طاہر نے سترہ سال بند رہنے والے ریلوے انڈرپاس کا افتتاح کر دیا۔چودھری برجیس طاہر پندرہ سال مسلسل اس حلقہ سے منتخب ہوتے رہے لیکن اس انڈر پاس پر کوئی توجہ نہ دی کیونکہ اس انڈرپاس کی تعمیر ق لیگ کے دور حکومت میں وفاقی وزیر میاں شمیم حیدر نے کروائی تھی انکی حکومت ختم ہونے کے بعد یہ انڈرپاس عدم توجہ کی وجہ سے بند ہو گیا اس دوران چودھری برجیس طاہر مسلسل تین بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے اس حلقہ سے مرکز اور پنجاب کی حکومت کو ملا کر دیکھیں تو پندرہ سال دو ماہ انکی جماعت کی حکومت بھی رہی پنجاب میں دس سال اور مرکز میں پانچ سال حکومت رہی بدقسمتی سے پندرہ سال اس انڈرپاس کو فنگشنل نہیں کیا انہوں نے اب بڑی بڑی فلیکس لگا کر افتتاح کے شادیانے بجائے جارہے ہیں جو مضائقہ خیز بات ہے اگر پندرہ سال بعد انکی حکومت نے انڈرپاس کو چالو کروایا ہے تو یہ لمحہ فکریہ ہے کہ اتنے سال آپ نے کیوں اس انڈرپاس کو نظر انداز کیا یہ آپ کی کوتاہی نہیں تو اور کیا ہے کہ آپ نے جانتے بوجھتے ہوئے بھی اس پر کام نہیں کروایا کہ کہیں عوام گزشتہ حکومت کو اس کا کریڈٹ نہ دے دیں۔

(جاری ہے)

اس لیے افتتاح کے مقام پر لگی فلیکس کو ذرا الٹا کر دیکھیں گے تو آپکو اپنی نالائقی ہی نظر آئے گی جو گزشتہ پندرہ سال سے آپ نے کر رکھی ہے۔عوامی حلقوں میں چہ مگوئیاں۔اسی طرح سانگلہ ہل کے دیگر مسائل جو عرصہ پندرہ سال سے آپ کے منتظر ہیں ان پر بھی اپنی نظر کرم فرما دیں جس میں سرفہرست سانگلہ کی رابطہ سڑکیں ہیں صفدر آباد روڈ مڑھ بلوچاں روڈ موٹروے انٹرچینج روڈ شاہکوٹ روڈ شامل ہے اسکے علاوہ سارا شہر گندہ پانی پینے پر مجبور یا کچھ لوگ پانی خرید کر پیتے ہیں انکے لیے کوئی واٹر فلٹریشن پلانٹ ہی بنوا دیں تاکہ لوگ ہیپاٹائٹس جیسے مہلک مرض سے محفوظ ہو سکیں اسی طرح سانگلہ ہل کے اور بھی بہت مسائل ہیں جن کے بارے میں جناب کو بھی بڑی جانکاری ہے انکو بھی حل کر وادیں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں