سانگلہ ہل میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں نمایاں کمی سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

منگل 28 جون 2022 14:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) سانگلہ ہل میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں نمایاں کمی سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے،خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا ہے اور متبادل ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں،سوئی نادرن گیس انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہر اور گرد ونواح کے علاقوں میں گیس کے پریشر کی کمی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے بالخصوص خواتین کو امور خانہ داری کے کام انجام دینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، رات کے وقت گیس بند ہو جاتی ہے اور صبح ہونے پر گیس سپلائی بحال ہوتی ہے،پریشر بھی انتہائی کم ہونے کی وجہ سے رات کے کھانے اور صبح کے ناشتے کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،مہمان ا?جانے کی صورت میں لوگ بازار سے کھانا منگوانے پر مجبور ہیں، گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے سوئی نادرن گیس کمپنی کے افسران کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گیس پریشر اور گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑیا ں، سلنڈر گیس کا استعمال کرنے سے اضافی اخراجات برادشت کرنا پڑرہے ہیں، شہریوں نے حکام بالا سیمطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پرگیس پریشر میں اضافہ اور گیس لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں