ننکانہ پولیس نی12سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا

بدھ 29 جون 2022 12:35

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) ننکانہ پولیس نی12سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق ننکانہ پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ میں نازک حالت میں لائی جانے والی12سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتارکر لیا۔ترجمان ننکانہ پولیس کے مطابق تھانہ مانگٹانوالہ کی حدود میں درندہ صفت ملزم نے ہمسایوں کی12سالہ بچی سے زیادتی کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ننکانہ منصور امان نے DHQ ہسپتال میں بچی کی عیادت کی اور متاثرہ بچی کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں، ننکانہ پولیس نے ملزم کو12 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ڈی پی او ننکانہ نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ایسے درندہ صفت ملزمان کے خلاف پنجاب پولیس زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کاروائیاں کررہی ہیانشااللہ ملزم کو اس کے ظلم کے مطابق سزا دلوائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں