ننکانہ صاحب میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی ،30 لاکھ 53 ہزار 500 سو جرمانہ عائد

منگل 26 مارچ 2024 18:20

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ننکانہ صاحب میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرکے 1729 ناجائز منافع خوروں ، ذخیرہ اندوزوں اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کو مجموعی طور پر 30 لاکھ 53 ہزار 500 سو جرمانہ عائد کردیے ہیں، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب یکم مارچ سے ابتک 41 ہزار 4 سو سے زائد مقامات کی انسپیکشنز کی جا چکی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اے پی پی سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 1729 ناجائز منافع خوروں ، ذخیرہ اندوزوں اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کو مجموعی طور پر 30 لاکھ 53 ہزار 500 سو جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی سمیت دیگر حکومتی احکامات کی خلاف ورزیوں پر 5 ذخیرہ اندوزوں پر مقدمات کا اندراج اور 5 ناجائز منافع خوروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو اشیائے خورد و نوش کی مقررہ نرخ پر فراہمی یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانہ اور کاروائی کے حوالہ سے ضلع ننکانہ صاحب کی کارکردگی نمایاں ہے اور شہریوں کا استحصال کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں