شکر گڑھ:روڈ بلاک کرنے پر اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے پر نصف درجن بھر سے زائد آوارہ جانور سلاخوں کے پیچھے ڈال دیئے گئے ۔اسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ زین العابدین

Muhammad irfan Khalid محمد عرفان خالد بدھ 15 ستمبر 2021 13:53

شکر گڑھ:روڈ بلاک   کرنے پر اور ٹریفک  کی  روانی میں خلل ڈالنے پر نصف درجن بھر  سے زائد  آوارہ جانور سلاخوں کے پیچھے  ڈال  دیئے گئے ۔اسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ زین العابدین
شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2021ء) جرائم  کرنے پر انسان تو سلاخوں کے پیچھے جاتے ہی ہیں مگر روڈ بلاک کرنے پر شکرگڑھ شہر میں نصف درجن  آوارہ مویشی بھی سلاخوں کے پیچھے ڈال دئے گئے۔ زیر حراست مویشی، دو روز بعد نیلام کر دئے جائیں گے۔ شکرگڑھ کی مین اور بارونق شاہراہوں  ریلوے روڈ ، چھمال روڈ اور نورکوٹ روڈ پر ڈیرہ ڈالے آوارہ مویشی آئے روز حادثات کا سبب بن رہے تھے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے   میں دس سے زائد موٹر سائیکل اور کار سوار افراد مویشیوں کی سڑک پر موجودگی سے حادثات کا  شکار ہوئے۔ شہریوں کی شکایات پر مویشی مالکان کو تشہیری مہم کے ذریعے مویشیوں کو باڑوں میں باندھنے کی ترغیب اور  جانوروں کی نیلامی کی وارننگ دی گئی اور تین روز کے الٹی میٹم کے باوجود مویشی پال حضرات نے وارننگ  کو ہوا میں اڑائے رکھا، جس پر تحصیل میونسپل کمیٹی  نے  رات گئے سڑک پر بیٹھے مویشیوں کو پکڑ کر  سلاخوں کے پیچھے  بند کر دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر زین العابدین کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے جانوروں کو نیلام کر نے کے علاؤہ مالکان کے خلاف کارروائی بھی ہوگی۔شہریوں  نے بلدیہ کی اس کاروائی   کو سراھا  ھے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں