شہر یو ں کو اشیائے ضروریہ کی سستے دا مو ں فرا ہمی کو ہر صورت یقینی بنا یا جا ئے‘ڈپٹی کمشنر ریونیو نارووال

پیر 8 اپریل 2019 15:33

بدوملہی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2019ء)ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(ریو نیو ) نارووال امیر ا بید ار نے کہا ہے کہ شہر یو ں کو اشیائے ضروریہ کی سستے دا مو ں فرا ہمی کو ہر صورت یقینی بنا یا جا ئے ،پر ائس میجسٹریٹس اوورچارجنگ ،نا قص اشیا ء کی فرو خت اور ذخیر ہ اندوزی کر نے وا لو ں دوکا نداروں کے خلا ف بلا امتیا ز کا روائی عمل میں لا ئیں ،عوا م کو زیا دہ سے زیا دہ ریلیف فرا ہم کر نے کے لیے افسران عملی طور پر کا م کر یں ۔

انہو ں نے یہ با ت ڈسٹرکٹ پرا ئس کنٹرول کمیٹی رو م کے اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر الطا ف حسین انصاری ،ڈسٹر کٹ آفیسر انڈسٹری را نا گلفا م حید ر ،ایڈیشنل ڈا ئر یکٹر لا ئیو سٹا ک ڈا کٹر صائمہ ارم سید ،ممبرا ن کمیٹی ڈا کٹر طارق اپل ،ذکا ء اللہ بٹ ودیگر کے علا وہ محکمہ زراعت ،خوراک ،صحت ،ما رکیٹ کمیٹی ،پو لیس کے نما ئند گا ن نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو نے کہا کہ ممبر ان پر ائس کنٹر ول کمیٹی مفاد عا مہ کے لیے اپنا کردار بھر پو ر طریقے سے ادا کر رہے ہیں جبکہ انتظا میہ بھی ان کی مشا ورت سے روز مر ہ استعما ل کی اشیا ء ضروریہ کے نر خ مقر ر کر تی ہے کیو نکہ وہ شہریو ں کے مسا ئل سے بخو بی آگا ہ ہیں ۔اجلا س میں فو کل پر سن ڈی انڈسٹری رانا گلفا م حید ر نے اے ڈی سی آر کو اشیا ء ضروریہ کے حوا لے سے نئے قیمتو ں کے با رے آگا ہ کیا ۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں