مون سون کے دوران انسداد ڈینگی سرویلنس ٹیمیں الرٹ رہیں، ڈپٹی کمشنرنارووال

بدھ 29 جون 2022 16:00

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) ڈپٹی کمشنرنارووال امتیازشاہدگوندل کی زیرصدارت ہفتہ وارڈینگی سرویلینس کااجلاس۔فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نےاجلاس میں متعلقہ محکموں کی طرف سے ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرنارووال کااظہاراطمینان اور مزید ہدایات جاری۔ ڈپٹی کمشنرنارووال نے کہاکہ مون سون کے دوران انسداد ڈینگی سرویلنس ٹیمیں اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے الرٹ رہیں، محکمہ صحت کے افسران اور تھرڈ پارٹی آڈٹ پر تعینات ڈیپارٹمنٹ اینٹی ڈینگی سرویلنس کی موثر مانیٹرنگ یقینی بنائیں، اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل سطح پر انسداد ڈینگی کمیٹی کے باقاعدہ اجلاس منعقد کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرخالدجاوید، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمدطارق،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر برائے ڈینگی سرویلینس/ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرمحمد عدنان،اے ایم ایس ڈاکٹ محمد سرفراز،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع تنویراحمدتتلہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمدسعید،ڈی ڈی کالجز،ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی کے علاوہ چیف آفیسرز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرنارووال نے کہا کہ ڈینگی سرویلنس پر مامور اہلکار باقاعدگی سے اپنی سرگرمیاں پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں