نارووال ،نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر

پیر 15 اگست 2022 16:50

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنرشاہدفرید نے کریانہ،پھل وسبزی فروشوں کو ہر شے پر نرخ نامہ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صارفین کی طرف سے بعض اشیائے ضروریہ کی اوورچارجنگ کی شکایات موصول ہورہی تھیں جن کی بنیادی وجہ نرخ ناموں کی عدم موجودگی ہے جبکہ نرخنامے آویزاں اور ان کے مطابق فروخت دکانداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کی تعمیل میں خلاف ورزی پائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے ضلع بھرمیں چیکنگ کا کڑا نظام شروع کیا جارہا ہے اور نرخنامے آویزاں نہ ہونے پر کارروائی ہوگی لہذادکاندار تعاون کریں تاکہ ایکشن کی نوبت نہ آئے۔\378

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں