حکومتی کارکردگی اصل حقائق کھل کر سامنے آگئے ہیں ،محترمہ کشور احمد جتک

اتوار 7 دسمبر 2014 17:08

تمبو ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء)مسلم لیگ ن بلوچستان اسمبلی کی خاتون رکن محترمہ کشور احمد جتک نے کہا ہے کہ حکومتی کارکردگی اصل حقائق کھل کر سامنے آگئے ہیں صوبے کے اندر بدامنی لاقانونیت عروج پر ہے بلوچستان کے عوام نے مسلم لیگ ن سے بڑی امیدیں اور توقعات وابستہ کررکھی ہیں مسلم لیگ ن کے صوبائی قائد چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری ک ی قیاد ت پر تمام مسلم لیگی ن کو مکمل اعتماد ہے جو بھی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی اس پر من وعن مکمل عمل کیا جائے گا یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ بلوچستان کی سب سے بڑی اکثریتی جماعت ہے تاہم پارٹی کی قیادت کی سب سے بڑی اکثریتی جماعت ہے تاہم پارٹی کی قیادت کے فیصلے اور معاہدہ پر عمل کرکے مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں قربانی دی انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی کھل کر عوام کے سامنے آچکی ہیں بلوچستان میں بدامنی اغواء اور قتل وغارت گری عروج پر ہے صوبے کے عوام خود کو عدم تحفظ کا شکار محسوس کررہے ہیں حکومتی رٹ کہیں پر نظر نہیں آرہی ہے مسلم لیگ ن بلوچستان کے عوام کو دہشتگردوں اغواء کاروں اور قاتلوں کے عوام پر ہرگز نہیں چھوڑے گی ۔

(جاری ہے)

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں