وزیر ٹرانسپورٹ کے احکامات نظر انداز، پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر اخلاقی گانے چلانے سے خواتین کو مشکلات

اتوار 24 فروری 2013 20:59

پٹہکہ/ نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24فروری۔2013ء)وزیر ٹرانسپورٹ کے احکامات ، قانون کی دھجیاں بکھیر ے جانے لگی، تحصیل پٹہکہ بھر میں ٹرانسپورٹرز نے پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں بلند آواز میں فحش گانے چلائے جانے لگے، انتظامیہ سے خواتین عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں سے ٹیپ ریکارڈر ضبط کئے جائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل پٹہکہ بھر میں حلقہ 1 وادی کوٹلہ حلقہ2 وادی لچھراٹ کے تمام روٹس مظفر آباد تاراجپیاں، پنجگراں، دیولیاں، بلگراں بھیڑی، پٹہکہ روٹ پر گاڑیوں میں سرعام انڈین فحش گانے لگاتے ہیں اور عوام ، خواتین کو تنگ کیا جاتا ہے مسافروں کے ایک وفد ادریس احمد داؤد نے شکایت کی کہ گاڑی نمبر163 آئی ایس بھیڑی روٹ پر چلنے والی گاڑیاں ڈرائیور کو بار بار منع کرنے کے باوجود منع نہیں ہوا اور قانون 29-A/Bkd کی کھلی مخالفت ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کے دلوں میں نہ خوف خدا اور نہ ہی قانون کا احترام اور نہ دشمن بھارت کی نفرت کہ سرعام گانے بجاتے ہیں اور آئے روز آپس میں لڑائی ہوتی ہے عوام نے تحصیل پٹہکہ کی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن پٹہکہ آصف گردیزی سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ایسے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے اور گاڑیاں ضبط کی جائیں بصورت دیگر کسی ناخوشگوار واقع کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں