نصیر آباد ، قومی شاہراہ پر ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، دو افراد شدید زخمی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:00

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) نصیر آباد کے علاقے نوتال کے قریب قومی شاہراہ پر سیب سے بھرا ہوا مزدا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا دو افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور ھسپتال منتقل کیا گیا ہے پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود قومی شاہراھ پر کوئٹہ سے اندورن سندھ جانے والی مزداٹرک تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کوڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں