نصیرآباد ، نا معلو م افراد دکانوں کے تالے توڑ کر 20لاکھ سے زائد کا ساما ن لوٹ کر فرار

پیر 3 اگست 2015 17:01

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)ضلع نصیرآباد پولیس تھانہ میرحسن کی حدود میں نا معلو م افراد گزشتہ شب مارکیٹ چوکیداروں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر دکانوں کے تالے توڑ کر 20لاکھ سے زائد کا ساما ن لوٹ مار کرکے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے اورتین گاؤں میں فائرنگ کرنے بعد گھروں کو آگ لگا دیااس کے ساتھ دھمکی آمیز خط کے ذریعے علاقہ مکینوں کوعلاقہ چھوڑنے کی دھمکی آمیزخط بھی پھینک دی آل پارٹیز نے علاقے کو ایف سی فورس حوالے کرنے کامطالبہ کرتے ایف سی فورس کی نگرانی میں سرچ آپریشن کرنے کامطالبہ کیاتفصیلات کے مطابق ضلع نصیرآباد پولیس تھانہ میرحسن کی حدود فیضان مارکیٹ میں رات کے وقت بیس سے زائد موٹر سائیکل مسلح بھتہ خوروں نے جن کی افرادی قوت تیس سے زیادہ بتائی جاتی ہے وہاں کے پرائیوٹ چوکیداروں کو قبضہ میں لیکر اسلحہ چھین کر ہاتھ پاؤں باندھ کر ایک کمرہ میں بندکردیا بعد میں شہزادہ لہڑی کا میڈیکل اسٹور ایند جنرل اسٹور ماجد کھوکھر جنرل اسٹور نصراللہ سپر کا جنرل اسٹور قادربخش لاشاری کا جنرل اسٹور حاجی اسلم کھوسہ زرعی ادویات کا دوکان فاروق کھوسہ کا جنرل اسٹور حبیب اللہ کھوسہ کا جنرل اسٹور محمد عالم کھوسہ کا میڈیکل اسٹور محمدحنیف کھوسہ جنرل اسٹور راجہ خان کا میڈیکل اسٹور وزیر خان جنرل اسٹور علی بخش سپر کا جنرل اسٹور کے تالے توڑ کروہاں دس لاکھ سے زائد نقد رقم اور پندرہ لاکھ سے سے زائد سامان لوٹ کر فرار ہوگئے گوٹھ منظور حسین کھوسہ گوٹھ اسلم خان کھوسہ گوٹھ میرحسن میں بھتہ خوروں نے فائرنگ کرنے کے بعد پٹرول سے بھرئے بوتلوں میں آگ لگا کر گھروں میں پھینکیں جس سے کافی گھروں کو آگ لگ گیا علاقہ میں دھمکی آمیز خط بھی پھینک گئے علاقہ چھوڑ کر چلے جاؤں ورنہ نقصان کے ذمہ دار خود ہو گے بعد میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیاتمام واقعات کی اطلاعی رپورٹ پولیس تھانہ میرحسن میں درج کی گئی دوسری جانب پولیس کا موقف پولیس کے پاس وسائل کی قلت کی وجہ سے دہشت گردون کے خلاف کاروائی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دہشت گردوں کے پاس راکٹ لانچر دیگر جدید اسلحہ کے ساتھ ان کے پاس افرادی قوت بھی ہے دوسری جانب پولیس کے پاس ان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے دوسری جانب آل پارٹیز پی پی پی پارٹی جاموٹ قومی موومنٹ جمیعت علماء اسلام نظریاتی مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف غریب عوامی اتحاد نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے علاقہ میں ایف سی فورس تعینات کیاجائے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جائے نہیں تو آنے والے دور میں وزیرستان سے زیادہ حالات خراب ہو جائیں کیونکہ وزیرستان کراچی بلوچستان کے کافی دہشت گردوں نے علاقہ میں پناہ لیکر بھتہ خووری کا مہم چلا رہے ہیں کیونکہ وہ اس علاقہ کو اپنے لیئے محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہیں۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں