بہتر تعلیمی معیار کے لئے حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی ضامن ہے ،صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:40

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی معیار کے لئے حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی ضامن ہے صوبے میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے حکومت اساتذہ والدین کو مل کر جہاد کرنا ہوگا بچے ہمارا مستقبل ہیں انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرکے اپنا مستقبل محفوظ کرانا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے ساتھ یونیسیف بھی متبادل طریقہ تعلیم کے ذریعے صوبے سی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی قائم کررکھی ہے ہم سب کا مقصد اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے اپنا اور ملک مستقبل روشن کرنا ہے اور سکول سے باہر بچوں کو سکول میں لانے کے لئے حکومت اساتذہ کمیونٹی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ سکول سے باہر رہنے والے بچے بھی سکول میں آکر تعلیم حاصل کریں مشکلات ضرور ہیں مگر ہمارے حوصلے بلند ہیں ہم سب ایک دن اپنے اس نیک مقصد میں ضرور کامیاب ہونگے اور پڑھا لکھا بلوچستان ہمارا مستقبل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں