جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویرا ن ہوجاتے ہیں،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد

جمعہ 18 جنوری 2019 18:14

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) گورنمنٹ آف بلوچستان پہلا آل ڈسٹرکٹ نصیرآباد اسپورٹس کلچرل فیسٹول 2019کرکٹ ٹورنامنٹ رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ شہید عبدالغفار کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی نے شاٹ لگا کر فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی ،قبائلی شخصیت سخی عبدالروف لہڑی ،اے ایس پی فہد کھوسہ،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی غلام حسین بھنگر،ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکڑ عبدالمنان لاکٹی ،ایم ایس ڈاکڑ ایاز جمالی، اسپورٹس آفیسر رحیم بخش جویا ،ایس ڈی او نادر علی پہنور ،اے ڈی ای او عبدالغفار ڈومکی ،کرکٹ ایسوسی ایشن نصیرآباد کے صدر ظہور احمد ساسولی ،محمد یعقوب لہڑی ،ممتاز علی جتک ،کونسلر پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو،قمردین بگٹی ،محمد علی مینگل سمیت دیگر آفیسران اور اسپورٹس مین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی اور چیئرمین میونسپل کمیٹی میرغلام نبی عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر ہوتے ہیں جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویرا ن ہوجاتے ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اسپورٹس جیسی صحت بخش سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے فنڈز فراہم کیئے ہیں جن کو مدنظر رکھ کر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چندکلبوں کو ساما ن دینے کے بجائے ایک منفرد اور معیاری اسپورٹس کلچر فیسٹول کا انعقاد کریں۔

جس میں تمام کھلاڑیوں کو کھینے کا اور اپنا ٹیلنٹ اجاگرکرنے کا موقع ملے اور یہ یقینا اس طرح کے فیسٹیول کی یہاں کے کھلاڑیوں کی دیرینہ خواہش تھی نصیرآباد اسپورٹس فیسٹیول کلچرل اپنی نوعیت کا ضلع کی سطح کا پہلا ایونٹ ہے جس میں ہم نے کوشش کی ہے کہ ہرکھیل کے رجسٹرڈ کلب وکھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیں جس میں کرکٹ ،بیڈ منٹن ،کراٹے ،ایتھلیٹس ،اور رسہ کشی لوکل سطح کے رویتی کھیل ملاکھڑا ،کبڈی کبڈی بھی شامل ہیں یہ تمام کھیلوں کے مقابلے 10دنوں تک جاری رہیں گے اس کے علاوہ اختتامی تقریب میں میوسیقی ،مشاعرہ اور کتب میلہ بھی ہمارے فیسیٹول کا حصہ ہوں گے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں