نصیر آباد، محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار افتتاح

منگل 19 نومبر 2019 21:38

نصیر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) محکمہ ایجوکیشن نصیرآباد کے زیر اہتمام اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار افتتاح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد حفیظ اللہ کھوسو سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر غلام نبی خان عمرانی نے کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ کھوسومیر غلام نبی خان عمرانی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن بختیار مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، کھیلوں میں حصہ لیکر طلبہ نہ صرف صحت مند رہتے ہیں بلکہ ایسے سرگرمیوں میں حصہ لینے سے طلبہ کی چھپی ہوئی صلاحیتیں بھی پروان چڑھتی ہیں، نصیرآباد کی تاریخ میں اسکول سطح پر اس طرح میگا اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ کھوسہ کی مرحون منت ہے جنھوں نے نصیرآباد میں نہ صرف تعلیمی ماحول کو بہتر بنایا بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیکر طلبہ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع دیا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں