حکومت کی کوشش ہے کہ غریب لوگوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں، صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم خان کھوسہ

پیر 17 فروری 2020 18:11

نصیر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ڈیرہ مراد جمالی شہر کی الاٹمنٹ پالیسی کے حوالے سے عوامی رائے معلوم کرنے کے لیئے الاٹمنٹ کمیٹی کے چیئر مین صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم خان کھوسہ ،صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق خان مگسی ،صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی،صوبائی سیکر ٹری پارلیمانی امور بی ڈی اے رکن صوبائی اسمبلی میر سکندر خان عمرانی سے علاقے کے مختلف وفود نے ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو قمر مسعود،کمشنر نصیر آباد ڈویژن جاوید اختر محمود ،ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ظفر علی ایم شہی موجود تھے۔ عوامی وفود نے انہیں شہر کی الاٹمنٹ پالیسی کے متعلق اپنے در پیش مسائل و مشکلات سے انہیں آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

وفود نے صوبائی وزراء اور مشیران کو بتایا کہ عوام کو آسان کم و مناسب قیمت اور اقساط میں الاٹمنٹ کر کے عوام کو مالکانہ حقوق دئے جائیں تاکہ عوام بغیر کسی مشکلات و مسائل سے الاٹمنٹ کی ادائیگی کر سکیں۔

صوبائی وزراء نے عوامی وفود کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ غریب لوگوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصو صی ہدایت اور دلچسپی کی وجہ سے آج ہم یہاں آئے ہیں تاکہ یہاں کی عوام کو انکے دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں