ڈیرہ مراد جمالی، احساس کیش کی تقسیم کا سلسلہ عید کے بعد دوبارہ شروع

ہفتہ 30 مئی 2020 19:35

ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد حافظ محمد قاسم کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر پٹواری سیف اللہ خان منجھو کی نگرانی میں احساس کیش پروگرام ہائی اسکول سینٹر ڈیرہ مراد جمالی میں احساس کیش کی تقسیم کا سلسلہ عید کے بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا ہیاس موقع پر پٹواری سیف اللہ منجھو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیئے ہر ممکنہ مدد کررہے ہیں سینٹر میں کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہیلین پر کرسی لگایا ہیں جہاں مستحق مرد مقرر کردہ فاصلے پر اپنے کرسی پر بیٹ کر بائیو میٹرک کے ذریعے رقم وصول کرلیتی ہیں اس دوران انچارج مغل خان ابڑو ایس آئی محمد اسلم مگسی،ودیگر پولیس اہلکار خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں