نصیرآباد،غیرقانونی پمپنگ مشینوں، واٹر کورسز اور پائپ لائنوں کیخلاف ایکسئین ایریگیشن کی نگرانی میں کارروائیاں

بدھ 3 جون 2020 17:35

نصیرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) کمشنرنصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی اورڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ کی ہدایات پرمحکمہ آبپاشی نصیرآباد حرکت میں آگئی پٹ فیڈرکینال بیرون سمیت مختلف علاقوں میں غیرقانونی پمپنگ مشینوں، واٹر کورسز اور پائپ لائنوں کیخلاف اسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر تحصیلدار بہادر خان کھوسہ اورایکسئین ایریگیشن نثاراحمد مغیری کی نگرانی میں کارروائی کی جارہی ہے۔

ایس ڈی او ایریگیشن ڈیرہ مراد جمالی خادم حسین لہڑی اور سب انجینئرمحمدسلیم بہرانی سمیت دیگرعملہ کے ہمراہ کارروائی میں غیرقانونی پمپنگ مشینوں، پائپ لائنوں کو نکال کرتحویل میں لے لیا گیا اور واٹر کورسز کو بھی مسمارکردیاگیا۔ ایکسیئین پٹ فیڈر کینال انجینئر نثاراحمد مغیری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کارروائی کامقصد غیر قانونی پانی کی چوری کو ختم کرکے کمانڈ ایریاسمیت ٹیل کے زمینداروں اورکسانوں کو پانی پہنچاناہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں پٹ فیڈر بیرون میں آپریشن کیا جارہا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں پٹ فیڈرکینال کے ذیلی شاخوں پر بھی آپریشن بھرپورانداز میں کیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی صورت پانی کی چوری برداشت نہیں کی جائے گی۔ خریف کے سیزن میں پانی کی منصفانہ تقسیم اورٹیل تک پانی کی رسائی کو ممکن بنانے کیلئے بھرپور کوشش کی جارہی ہے زمینداروں اورکاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے اپنا کردار اداکریں کیونکہ ٹیل تک پانی پہنچانا ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

مقامی انتظامیہ کے تعاون سے غیر قانونی پمپنگ مشینوں پائپ لائنوں کو ہٹانے کے ساتھ وارٹر کورسزز کو بھی مسمار کیا جارہا ہے زمینداراورکاشتکارطبقہ محکمہ ایریگیشن کی ہدایت کے مطابق شالی کی کاشت کریں کیونکہ دریائوں میں پانی کی کمی کے باعث کینالز سسٹم میں پانی کی ترسیل متاثرہوسکتی ہے لیکن محکمہ ایریگیشن کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ پانی کی زیاد ہ سے زیادہ فراہمی کو یقینی بنایا جائے جس کیلئے ہرممکن وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں