نصیر آباد،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی زیر صدارت ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس کے حوالے سے ایک اجلاس

منگل 8 جون 2021 23:17

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی زیر صدارت ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں این ایچ اے کے نمائندوں متاثرین زمیندار تحصیلدارڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ بابو غلام رسول بزار،حاجی نثاراحمد لہڑی سمیت دیگر شریک تھے اجلاس میں متاثرہ زمینداروں نے ڈپٹی کمشنر کو تمام خدشات اور ہونے والے مالی نقصانات کے حوالے سے تفصیل سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس کا تعمیراتی کام شروع ہونا نیک شگون عمل ہے بائی پاس نہ ہونے کی وجہ سے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے عوام اور تاجر برادری کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا تھا مگر اب موجودہ حکومت نے عوامی خواہشات کے عین مطابق این ایچ اے بائی پاس روڈ کے تعمیراتی کام کا آغاز کروا دیا ہے روڈ کی زد میں آنے والی اراضی اور مکانات ازالے میں انہیں معاوضہ فراہم کیا جائے گا انتقال شدہ اراضی کے لوگوں کو معاوضے کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور جو اراضی سرکار کی ملکیت ہے اس پر کسی کو کچھ بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ہم سے جتنا بھی ہوسکا عوام کے وسیع ترمفادات میں اقدامات کریں گے اوران کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہوںنے کہاکہ کام میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی یہ اجتماعی نوعیت کا منصوبہ ہے اس سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی انہوںنے کہاکہ ترقیاتی منصوبے عوام کے وسیع ترمفادات میں تعمیرکروائے جاتے ہیں اس لئے بائے پاس روڈ کے تعمیراتی کام کی بھی کڑی نگرانی کروائی جائے گی

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں