ڈیرہ مراد جمالی،منگولی پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چھینے کی دو مختلف وارداتوں میں ملوث تین ملزمان دھرلیے گئے، دو موٹرسائیکلیں برآمد

جمعہ 5 اگست 2022 15:51

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) منگولی پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چھینے کی دو مختلف وارداتوں میں ملوث تین ملزمان دھرلیے گئے، دو مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ کے احکامات پر ایس ایس پی نصیر آباد میر حسین احمد لہڑی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی گلاب شیخ کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ منگولی انسپکٹر طالب لاشاری نے ایڈیشنل ایس ایچ او موسی مری اے ایس آئی گلشیر مندرانی کانسٹیبل منظور گولہ و دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے اڈے پر چھاپہ مار 10دن قبل قومی شاہراہ پر نصیر لاڑو کے قریب سے دو نامعلوم افراد کی جانب سے شہاب الدین کھوسہ سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی 2022ماڈل ہونڈا موٹرسائیکل اور موبائل برآمد کرکے ملزم اعجاز لہر اور بابل ہجوانی کو گرفتار کرلیا، جبکہ دوسری کارروائی میں ایک ماہ قبل شہری نصیر لاشاری کے گھر سے چوری شدہ 125 موٹر سائیکل برآمد کرالیا اور واقعہ میں ملوث ملزم علی اصغر مگسی ساکن اوستا محمد کو گرفتار کرلیا ۔

ملزمان کی گرفتاری کے بعد منگولی پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں