ڈیرہ مراد جمالی ،بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی کو قتل کردیا ، ملزم گرفتار

بدھ 10 اگست 2022 16:34

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2022ء) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ربیع کے علاقے میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی کو قتل کردیا ،پولیس نے ایک گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرلیا ۔پولیس کے مطابق پولیس تھانہ نوتال کی حدود ربیع کینال 2 کے ایریا میں زمینی تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی محمد عارف بنگلزئی کو قتل کر کےفرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر نوتال پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاکے حوالے کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے علاقے کی نا کہ بندی اور چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا ڈی آئی جی نصیر آباد اور ایس ایس پی نصیر آباد میرحسین احمد لہڑی کےاحکامات پر ایس ایچ او علی شیر قلندرانی ایڈیشنل ایس ایچ او جنگی خان نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ کی ناکہ بندی کے دوران ملزم عبدالرازق کو ایک گھنٹے کے بعد موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں