اسسٹنٹ کمشنر چھترمحمد اسماعیل مینگل نے بنیادی مرکز صحت عبد الحمید خان کھوسہ کا اچانک دورہ

پیر 18 مارچ 2024 22:20

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چھتر محمد اسماعیل مینگل نے بنیادی مرکز صحت عبد الحمید خان کھوسہ کا اچانک دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر چھتر نے مرکز صحت کے عملے،ڈاکٹروں کی حاضریاں، ادویات کی فراہمی،او-پی-ڈی اور مرکز کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کے صحت اور تعلیم کا چونکہ غریب سے براہ راست تعلق ہے اس لیے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بنیادی مراکز صحت میں طبی عملے اور ڈاکٹروں کی حاضری اور مریضوں کے بروقت علاج کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی انہوں نے کہا کہ تحصیل چھتر کے عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی ان کا آئینی اور قانونی حق ہے جس کی فراہمی میں کسی قسم کی خیانت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر لازم ہے کہ وہ دیہی علاقوں سے آنے والے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کریں انہوں نے کہاکہ ادویات سمیت دیگر درپیش مسائل کے متعلق حکام بالا سے رابطہ کیا جائیگا تاکہ ان مشکلات کا تدارک کیا جا سکے اور عوام کو بہترین طبی سہولیات ان کی دہلیز تک فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں