ایس ایس پی جعفرآباد کی جانب سے مقدمات کی بہترین تفتیش اور پیروی کرنے والے پولیس آفیسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم

بدھ 20 مارچ 2024 17:33

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) ایس ایس پی جعفرآباد محترمہ فریال فرید نے مقدمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور ان میں ملوث ملزمان کو عدالتوں سے قرار واقعی سزائیں دلوانے والے تفتیشی افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد تقسیم کیں اسناد حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او کیٹل فارم محمد رفیق لاشاری، سب انسپکٹر محمد علی چھلگری ، سب انسپکٹر غلام حسین ببر جملای، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالستار بھنڈ ، ہیڈ کانسٹیبل عبدالجلیل اور کانسٹیبل حبیب الرحمن شامل تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی جعفرآباد محترمہ فریال فرید نے آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او و تفتیشی آفیسران مقدمات کی تفتیش اسی طرح محنت سے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر انکو پایہ تکمیل تک پہنچائے جس پر ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائیگی۔\378

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں