نوشہرو فیروز، قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اجلاس

جمعرات 4 جنوری 2024 16:16

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2024ء) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت ضلع میں 8 جنوری سے 12 جنوری تک منعقد ہونے والے قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے تمام ٹیمیں بھرپور محنت سے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ 8 جنوری سے انسداد پولیو مہم شروع ہوگی آبادی میں اضافے کے باعث ضلع نوشہروفیروز کے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ 3لاکھ 42 ہزار 165 کردیا گیا ہے،جبکہ پولیو ٹیموں کی تعداد میں بھی 16 موبائل ٹیموں کا اضافہ کیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں