نوشہرو فیروز،انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

منگل 13 فروری 2024 22:45

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت ضلع میں 26 فروری سے 02 مارچ 2024 تک منعقد ہونے والے قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے تمام ٹیمیں بھرپور محنت سے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ 26 فروری 2024 سے انسداد پولیو مہم شروع ہوگی آبادی میں اضافے کے باعث ضلع نوشہروفیروز کے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ 3لاکھ 42 ہزار 165 کردیا گیا ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں