نوشہرو فیروز،ناجائزہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کنٹرول کرنے کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس

بدھ 6 مارچ 2024 17:01

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) ناجائزہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کنٹرول کرنے کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنرنوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اس لئے ہم سب کو اس کے دوران غریب عوام کو عام استعمال اور کھانے پینے کی اشیاء مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کریں اور جہاں کہیں قانون کی خلاف ورزی نظر آئے وہاں خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکاندار تاجر اپنی دکانوں پر مقرر کئے گئے نرخوں کی فہرست نمایاں جگہ پر لگائیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں۔\378

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں