نوشہرو فیروز،صحافیوں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے گئے

جمعہ 1 مارچ 2024 17:13

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2024ء) محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کی جانب سے نوشہروفیرو ز ضلع کے صحافیوں میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کئے گئے۔اس سلسلے میں ایک تقریب ضلعی اطلاعات آفیس نوشہروفیروز میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات نوشہروفیروز محمد موسیٰ گوندل نے محرابپور کے متوفی صحافی عامر ندیم الحسن کے ورثاء کو 2 لاکھ روپے جبکہ پریس کلب بھریا سٹی کے صدر کو پریس کلب کے لئے 3 لاکھ روپے مالی امداد، جبکہ صحافی علی بخش کو علاج و معالجہ کے لئے 3 لاکھ، جبکہ سڑک کے حادثے میں شدید زخمی ہونے والےصحافی آفتاب کیریو کو علاج معالجہ کے لئے 2 لاکھ روپے جبکہ صحافی میہر علی بیہن کے ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد موسیٰ گوندل نے کہا کہ محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کی جانب سے ضلع کے بیمار اور ضرورتمند صحافیوں کی مالی امداد اور پریس کلبوں کو مالی امداد دی جارہی ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں