نواز شریف کو میں نے ہی پاکستان واپس آنے کا کہا تھا، آصف زرداری

آئندہ الیکشن میں خواتین کا اہم کردار ہو گا، پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے میں موجود ہوں،کوچیئرمین پیپلزپارٹی

منگل 31 اکتوبر 2023 18:43

نواز شریف کو میں نے ہی پاکستان واپس آنے کا کہا تھا، آصف زرداری
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2023ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے شعبہ خواتین سندھ کی صدر شگفتہ جمانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، اس دوران سابق صدر نے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خواتین کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں خواتین کا اہم کردار ہو گا، پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے میں موجود ہوں، نواز شریف پاکستان آئے ہیں سیاست ان کا حق ہے، سب سے پہلے میں نے ہی نواز شریف کو پاکستان واپس آنے کا کہا تھا۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ ملتان میں گھر بنا لیا، جنوبی پنجاب کے دوستوں اور کارکنان سے خود ملاقاتیں کروں گا، نوابشاہ میں بھی کارکنوں سے ملاقاتیں کر رہا ہوں، کارکنوں کا اصرار تھا کہ وہ مجھ سے براہ راست بات کرنا چاہتے ہیں، کارکنوں الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں