نواب شاہ: قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی میں سخت انتظامات میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

نتائج کا اعلان آج شام تک آ جائے گا جبکہ فائنل میرٹ لسٹ اگلے تین روز میں جاری ہو جائے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 26 اگست 2019 13:51

نواب شاہ: قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی میں سخت انتظامات میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد
نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،26 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی،انور راجپوت) قائد عوام انجنیرنگ یونیورسٹی نواب شاہ اور لاڑکانہ کے مختلف انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ، سول ،الیکٹریکل،مکینیکل،کمپیوٹر سسٹم،الیکٹرانکس، ٹیلی کمیونیکیشن، انرجی انوائرمنٹ، کیمیکل اور سائنس ڈپارٹمنٹ کے کمپیوٹر سائنس انفارمیشن ٹیکنالوجی میتھامیٹکس کے بیچ 2019 میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی کے ملٹی پرپز ہال میں وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم رضا سموں، ڈاکٹر عبدالفتاح چانڈیو کی نگرانی میں ٹیسٹ لیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم رضا سموں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹوٹل 966 نشست کے لیے 6442 فارم فروخت کیے گئے جن میں سے 6414فارم جمع ہوئے جس میں 45 فارم رد کیے گئے جبکہ 6369 فارم درست قرار دیئے گئے۔ انٹری ٹیسٹ میں 131 بلاک بنائے گئے جس میں 459 ملازمین نے ڈیوٹی دی۔اس بار سخت سیکورٹی انتظام کیے گئے ۔سیکورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور یونیورسٹی کی سیکورٹی کے 450 جوانوں نے حصّہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج شام تک رزلٹ مرتب کر لیا جائے گا اور فائنل میرٹ لسٹ تین دن میں جاری کی جائیگی۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں