پاکستان لازوال قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل ہوا

آج کے دن ہمیں ملکی استحکام ، اتحاد و اتفاق کا عزم کرنا چاہئے ۔ ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 23 مارچ 2024 16:39

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2024ء ) وفاقی ملک بھر کی طرح آج ضلعی شہید بینظیرآباد میں بھی 23 مارچ یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب ڈی سی آفس کے احاطے میں منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد زاہد حسین رند اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری نے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا افتتاح کیا۔

اسکاوٹس اور پولیس کے دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے کہا کہ آج کے دن ہم سب یہ عہد کریں کے پاکستان کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن ہمیں پاکستان کے لئے عملی جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے۔

(جاری ہے)

تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان لازوال قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل ہوا۔

آج کے دن ہمیں ملکی استحکام ، اتحاد و اتفاق کا عزم کرنا چاہئے۔ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وہ وقت دور نہیں جب دنیا میں ہر طرف پاکستان کا نام ہوگا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران نے ڈی سی آفیس کے احاطی میں پودے بھی لگائے۔پرچم کشائی کی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری مسعود احمد سھتو، انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالی کے علاوہ پولیس، صحت، پاپولیشن اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں