دنیا کی ہر آسائش پیسے سےمل جاتی ہے مگر سکون اور سکھ صرف انسانیت کی خدمت سے ملتا ہے، صاحبزادہ پیر خالد سُلطان باہو

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی پیر 25 مارچ 2024 16:15

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2024ء ) گُلستان باھُو ویلفٸیر ٹرسٹ انٹرنیشنل ضلع شہد بینظیرآباد کے زیر اہتمام H.M خوجہ آڈیٹوریم ہال میں 22 واں سالانہ عید راشن پیکج پروگرام منعقد کیا گیا جسمیں 160 مستحق و نادار گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔اسموقع پر صدر مجلس بانی و مرکزی چیئرمین لجپال پیر صاحبزادہ والا شان حضرت سخی خالد سُلطان بَاھُو سروری القادری مدظلہ العالیٰ نے شرکا سے خطاب میں فرمایا دنیا کی ہر آسائش پیسے سے مل جاتی ہے مگر سکون اور سکھ صرف انسانیت کی خدمت سے ملتا ہے لہذا آپ لوگ ہمارا ساتھ دیں تقریب کے مہمان خصوصی مٸیر میونسپل کارپوریشن شہید بینظرآباد قاضی محمد رشید بھٹی سُلطانی نے کہا کہ گُلستان باھُو ویلفٸیر ٹرسٹ انٹرنیشنل ضلع شہد بینظیرآباد 21 سالوں سے مسلسل انسانیت کی بھلائی کیلئےکام کررہی ہے جو کہ قابل ستائش عمل ہے جبکہ مرکزی چیف محمد اشرف آرائیں سُلطانی نے سپاس نامہ پیش کیا اور 21 سالہ کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

پروگرام آرگناٸزر صدر سلامت علی سُلطانی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم لوگ بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کررہے ہیں جس سے ہم کو دلی سکون میسر آتا ہے اسموقع پر امجد علی آرائیں سُلطانی نے میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا تقریب میں محمد اسلم KK سُلطانی، اسحاق قادری سلطانی،سینئر صحافی ڈاکٹر ریاض احمد آرائیں ،ارشد علی شیخ ،شہباز علی اسدی،اکرم شہزاد ،سعید احمد یوسفی، ڈاکٹر خوشی محمد خضری شہزادو جسکانی، غلام مرتضیٰ سموں، عاطف قاضی سُلطانی، ناظم KK سُطانی، معززین شہر اور اخوان سُلطانی نے بھرپور تعداد میں  شرکت کی

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں